بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا آج مثبت دن رہا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46371 رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس  203 پوائنٹس اضافے سے 46300 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں 67 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب اضافے سے 8012 ارب روپے ہے۔

Back to top button