بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بدھ کو مکمل چاند گرہن

پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بج کر 48 منٹ پر، مکمل گرہن 4 بج کر 11 منٹ پر ہوگا

بدھ کو مکمل چاند گرہن ہوگا، چاند زمین سے قریب ہونے کے باعث سپر فل مون بھی ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 26 مئی کے چاند کو سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے، چاند گرہن کے دوران 14منٹ کے لئے چاند سرخ رنگ کا نظر آئے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بج کر 48 منٹ پر ہوگا، مکمل چاند گرہن 4 بج کر 11 منٹ پر ہوگا۔اختتام شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوگا، چاند گرہن پاکستان میں دن ہونے کے باعث دکھائی نہیں دے گا ۔

Back to top button