بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سعد رضوی کی نظربندی کیخلاف درخواست پر سماعت

۔عدالت نے آئندہ سماعت 24 مئی کو سیکرٹری ہوم، ڈی سی لاہور سمیت دیگر فریقین سے رپورٹ اور جواب طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت 24 مئی کو سیکرٹری ہوم، ڈی سی لاہور سمیت دیگر فریقین سے رپورٹ اور جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 12 اپریل کے روز حافظ سعد رضوی کو ایس ایچ او نواں کوٹ نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا۔سعد رضوی کی گرفتاری کی وجوہات جاننے کے لیے سی سی پی او اور ڈی سی لاہور سے بھی رجوع کیا گیا لیکن شنوائی نہ ہوئی۔ایس ایچ او نواں کوٹ نے بھی گرفتاری کی وجوہات بتانے سے گریز کیا جبکہ سی سی پی او اور ڈی سی لاہور نے زبانی طور پر کہا کہ سعد رضوی کو ایک ماہ بعد رہا کر دیا جائے گا۔

درخواست گزار نے کہا کہ ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود سعد رضوی کو رہا نہیں کیا گیا ۔ڈی سی لاہور سے رجوع کرنے پر سعد رضوی کی نظربندی کا زاید المعیاد شدہ حکمنامہ تھما دیا گیا۔

Back to top button