بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفرکیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفرکیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی۔وزارت قانون نے سائفرکیس کی اٹک جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت قانون کے مطابق خصوصی عدالت کے جج کی درخواست پر سماعت اٹک جیل میں کرنے پر اعتراض نہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جج نے سکیورٹی وجوہات کے باعث سماعت اٹک جیل میں کرنے کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمودقریشی کےخلاف سائفرکیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہی ہوگی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین پہلے اٹک جیل جائیں گے پھر جوڈیشل کمپلیکس پہنچیں گے۔ذرائع نے بتایاکہ شاہ محمودقریشی کو آج جوڈیشل کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا جائےگا۔خیال رہے کہ سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کا کل 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈمکمل ہوگا، عمران خان اٹک اور شاہ محمود اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مزید پڑھیے  عوام سڑک پر دھکے کھا رہی ہے، انقلابی رہنما ہیلی کاپٹر کے مزے لے رہا ہے، رانا ثنا اللہ
Back to top button