بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی غزہ پر حملے جاری رکھنے کی دھمکی

ایک ہفتے کے دوران شہید ہونے والوں میں 41 بچے اور 23 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 750 گھر، 76 رہائشی اور 63 سرکاری عمارتیں تباہ کی گئیں

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے غزہ پر حملے جاری رکھنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بمباری اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ضرورت ہو گی۔

اسرائیلی فضائیہ نے رات گئے حماس رہنما کے گھر پر حملہ کر کے ایک اور عمارت کو زمین بوس کر دیا، میزائل حملے سے میڈیا ہاؤس بھی تباہ ہو گیا۔

ایک ہفتے کے دوران شہید ہونے والوں میں 41 بچے اور 23 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 750 گھر، 76 رہائشی اور 63 سرکاری عمارتیں تباہ کی گئیں۔

ادھر فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف برطانیہ، یورپ اور امریکا میں مظاہرے کیے گئے جن میں غزہ پر جاری بمباری اور نہتے شہریوں کی شہادت پر احتجاج کیا گیا۔

اقوام متحدہ نے بھی غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکت اور میڈیا عمارت کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ فلسطین کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو گا۔

Back to top button