بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عالمی برادری کو فلسطینیوں پر مظالم پر خاموشی اختیارنہیں کرنی چاہیے، شاہ محمود قریشی

وزیر اعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر رمضان کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملے کی بھرپور مذمت کی

پاکستان نے فلسطینوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کردیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا ، عالمی برادری کو فلسطینیوں پر مظالم پر خاموشی اختیارنہیں کرنی چاہیے، عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف مسئلہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ پر واضح ہے، نہتے نمازیوں پر فائرنگ قابل افسوس ہے، فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ترکی نے بھی بیت المقدس پر واضح مؤقف اپنایا ہے اور وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل اوآئی سی سے اپنا واضح مؤقف بیان کیا، عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتا ہے ، فلسطین کے معاملے پر ترک وزیرخارجہ سے گزشتہ رات بات ہوئی ، فلسطین کے معاملے پر وزیراعظم کو گزشتہ رات اعتماد میں لیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے بھی اس معاملے پر مؤقف متوقع ہے، مسجد میں عبادت کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر بدترین تشدد کیا گیا ، نہتے نمازیوں پر فائرنگ قابل افسوس ہے ، فلسطینیوں پر تشدد فوری بند ہونا چاہیے، عالمی برادری کو فلسطینیوں پر مظالم پر خاموشی اختیارنہیں کرنی چاہیے، عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے، مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر رمضان کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملے کی بھرپور مذمت کی ، وزیر اعطم عمران خان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے قبلہ اول مسجد قصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا گیا ، فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، مسجد اقصیٰ قبلہ اول میں فلسطینیوں پر رمضان کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، انسانیت کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ، ہم ایک بار پھر فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم اعادہ کرتے ہیں ، فلسطینیوں اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی برادری کو لازمی اقدامات اٹھانا چاہئیں۔

Back to top button