بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی انتظامیہ کو بری امام میں حضرت عبد الطیف کے سالانہ عرس کے انعقاد کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو بری امام میں حضرت عبد الطیف کے سالانہ عرس کے انعقاد کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ 60 روز کے اندر سالانہ عرس سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں سے سیکورٹی سے متعلق رپورٹ لیکر فیصلہ کرے۔عدالت عالیہ نے معاملہ کی سماعت کے موقع پر قرار دیا کہ درخواست گزار سید انوار حسین شاہ کافی عرصے سے قانونی جنگ لڑ رہا ہے لیکن انتظامیہ توجہ نہیں دے رہی۔اسلام آباد انتظامیہ سالانہ عرس کے انعقاد سے متعلق فیصلہ کرے اور عرس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے امام بری کے سالانہ عرس کو بحال کرنے کا حکم دیا۔درخواست گزار سید انوار حسین شاہ نے اپنے وکیل ثاقب حنیف جنجوعہ کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطہ کر رکھا ہے۔بری امام کا عرس عرصہ دراز سے ہوتا چلا آرہا ہے لیکن انتظامیہ نے بغیر کسی ٹھوس وجہ کے 2009 سے اس پر پابندیاں عائد کر رکھی ہے۔

Back to top button