بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعظم نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج اور کیپٹن کرنل شیر خان شہید روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے آج صبح اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کی تقاریب میں شرکت کی۔شہباز شریف نے الیونتھ ایونیو کا سنگ بنیاد رکھا، اس موقع پر وزیراعظم کو ان منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔اوور ہیڈ برج کے چار لوپس ہیں، انڈر پاس کی لمبائی 615 میٹر ہے، سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ منصوبہ 12 ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کو آئی جے پی روڈ کی ازسرنو تعمیر منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، آئی جے پی روڈ کا نام آج کیپٹن کرنل شیر خان شہید روڈ رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو قومیں شہیدوں، غازیوں کو بھول جائیں وہ قومیں زندہ نہیں رہ سکتیں، 9 مئی کے دن قوم کا سر شرم سے جھکا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ بجلی سے چلنے والی بسیں 15 جولائی تک پہنچ جائیں گی، میٹرو اسلام آباد کا منصوبہ پچھلی حکومت نے بند کر دیا تھا، ہم نے حکومت میں آ کر میٹرو اسلام آباد کا منصوبہ دوبارہ چلایا، ہم پر امپورٹڈ حکومت کے الزامات لگائے گئے جن کی آج حقائق نے نفی کر دی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ روس سے 45 ہزار ٹن تیل پاکستان پہنچ چکا ہے، ماضی میں جھوٹ بولا گیا روس سے معاہدوں پر حکومت امریکا نے گرائی، روس سے ملنے والا تیل عالمی منڈی کے مقابلے میں 15 بیرل سستا ہے، بجٹ میں شدید معاشی مشکلات کے باوجود عام آدمی کو ریلیف دیا، بجٹ میں گریڈ ایک تا 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 35 فیصد اضافہ کیا۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ

ان کا کہنا ہے کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہو گا معاشی استحکام نہیں آ سکتا، جس ملک میں دن رات سازشیں ہوں گی کون وہاں سرمایہ کاری کرے گا، گزشتہ 5 سال ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا، ہم نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایف ایم) کی تمام شرائط منظور کر لی ہیں، امید ہے جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الزامات لگائے، کرپشن کا کوئی ثبوت نہ دیا، ان کے خلاف کیسز جھوٹے ہیں تو عدالت جائیں بے گناہ ثابت کریں، کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، جھوٹے الزامات نہ لگائیں، ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ورنہ منہ بند رکھیں، جب تک پوری ٹیم محنت نہ کرے کبھی نتائج نہیں نکلتے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جو خدمت کی ہے وہ ہماری ٹیم ورک ہے، ہمارے دور میں لاہور جنوبی ایشیا کا صاف ستھرا شہر بن گیا تھا، اس نے ترکوں سے ہمارے تعلقات خراب کرائے، گزشتہ حکومت نے 8 ہزار افراد بھرتی کیے جو ڈیوٹی پر نہیں آتے، گزشتہ حکومت نے بیڑا غرق کر دیا، اسلام آباد میں سولڈ ویسٹ کا نظام ہی نہیں تھا، لاہور میں رات کو 2 بجے سڑکیں دھلا کرتی تھیں۔

مزید پڑھیے  خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلےمرحلے کے ضمنی انتخابات کے لیے  پولنگ کا عمل جاری

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں کے لیے بہت کچھ رکھا گیا ہے، نوجوان نسل ہی پاکستان کی کامیابی اور ترقی کی ضمانت ہے، جب ہم پنجاب میں لیپ ٹاپ تقسیم کرتے تھے تو کہا جاتا تھا یہ رشوت ہے، انہوں نے چار سال کوئی لیپ ٹاپ نوجوانوں کو نہیں دیا۔

 

Back to top button