بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گورنر پنجاب سے حافظ ممتاز،تیمور بھٹی کی مشترکہ ملاقات

اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ ناکام ہوئی ہے اب بھی ناکام ہوگی-چوہدری محمدسرور

گور نر ہائوس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد اورصوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی نے مشتر کہ ملاقات جس میں سیاسی اور حکومتی امور کے ساتھ ساتھ کورونا کی صورتحال سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ ناکام ہوئی ہے اب بھی ناکام ہوگی 2023سے پہلے الیکشن کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی ہی ہوگی

مخالفین سن لیں عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کرینگے اور تحر یک انصاف کی حکومت ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کی پالیسی پر گامزن رہے گی اورعوام سے کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کیا جائے گا ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت کے سیاسی مخالفین ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کر رہے ہیں مگرحکومت نے اپنی کار کردگی کے ذریعے ہمیشہ مخالفین کے تمام منصوبوں کو ناکام بنایا ہے اور اب بھی انکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور معاشی سمیت ہر شعبے میں پاکستان کامیابی کیساتھ آگے بڑ ھتا رہے گا ۔

گورنر پنجاب نے کورونا کیخلاف ہر پاکستانی سے ایس اوپیز پر عمل کر نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایس اوپیز پر عمل کے ذریعے ہی کورونا سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔ صوبائی وزرا نے ملاقات کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت قومی امنگوں کی تر جمان ہے کورونا کیخلاف تمام حکومتی ادارے متحد ہوکرکام کر رہے ہیں اور حکومت ہسپتالوں میں بھی تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ۔

Back to top button