بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب کے سابق گورنر لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

لاہور میں پنجاب کے سابق گورنر لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔سابق گورنر پنجاب اور نامور قانوندان لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ میرے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں میرا ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد گھر پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کینٹ اویس شفیق، لطیف کھوسہ کے گھر پر پہنچ گئے۔فائرنگ کے واقعے میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ محفوظ رہے تاہم ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئے تاہم ایس پی کینٹ جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں اور پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  عمران خان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دائر
Back to top button