بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

امریکی ڈالر معمولی سا سستا ہو گیا

گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سی153.45روپے سے گھٹ کر153.35روپے اور قیمت فروخت153.55روپے سے گھٹ کر153.45روپے ہو گئی

انٹر بینک میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر10پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے سستا ہوگیا جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سی153.45روپے سے گھٹ کر153.35روپے اور قیمت فروخت153.55روپے سے گھٹ کر153.45روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سی153.70روپے سے گھٹ کر153.50روپے اور قیمت فروخت154روپے سے گھٹ کر153.90روپے ہو گئی۔

دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید25پیسے کی کمی سی185روپے سے گھٹ کر 184.75روپے اور قیمت فروخت187روپے سے گھٹ کر186.75روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈکی قیمت خرید213.50روپے سے گھٹ کر212.50روپے اور قیمت فروخت215.50روپے سے گھٹ کر214.50روپے ہوگئی۔

Back to top button