بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پھر مندی کا رجحان

سٹاک مارکیٹ بینچ مارک 100 انڈیکس 196 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44 ہزار 863 پر بند ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںجمعرات کے روز مندی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 196 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھنے میں آئی۔ اسٹاک مارکیٹ بینچ مارک 100 انڈیکس 196 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44 ہزار 863 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 365 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔حصص بازار میں 28 کروڑ شیئرز کے سودے 13 ارب روپے میں طے ہوئے۔ جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 38 ارب روپے کم ہو کر 7811 ارب روپے ہے۔

Back to top button