بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان میں کورونا سے 6 لاکھ 94 ہزار 46 صحت یاب ہوچکے

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا سے 70 افراد جاں بحق ہوئے

ملک بھر میں کورونا کے وار تاحال جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا سے 70 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کورونا کے 4 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے تاہم ان میں سے 6 لاکھ 94 ہزار 46 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا سے متاثر 4862 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چھ فیصد رہی۔جو کہ گزشتہ چند روز کے مقابلے میں نسبتاً کم ہے۔ جبکہ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 70 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے بعد پاکستان میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی مصدقہ تعداد 17 ہزار 187 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2 لاکھ 90 ہزار 788، سندھ میں 2 لاکھ 78 ہزار 545، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 14 ہزار 77 کیسز اور بلوچستان سے 21 ہزار 743 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 16 ہزار 591 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 258 کیسز جبکہ اسلام آباد میں 73 ہزار 450 افراد مرض کا شکار ہیں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Back to top button