بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کی بھارت کو وینٹی لیٹرز، ڈیجیٹل ایکس رے مشین فراہم کرنے کی پیشکش

ہم سب سے پہلے انسانیت کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی تشویشناک لہر میں بھارتی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پاکستان بھارت کو امداد کی پیش کش کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم سب سے پہلے انسانیت کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کو وینٹی لیٹرز، ڈیجیٹل ایکس رے مشین سمیت متعلقہ اشیا فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے کورونا کی لہر کے تناظر میں بھارت کے عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر پیشکش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے متعلقہ حکام امدادی سامان کی فراہمی کیلئے طریقہ کار پر کام کرسکتے ہیں۔

Back to top button