بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

عام سٹوروں پر چینی 110 روپے کلو

65 روپے کلو سستی چینی خریدنے کے لیے رمضان بازاروں میں قطاریں بدستور لگی ہوئی ہیں

حکومتی دعوؤں کے باوجود بازار میں چینی عام آدمی کو مقررہ نرخوں پر دستیاب نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ سستی چینی کے لیے بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کے بازاروں میں چینی غائب ہو گئی اور بڑی مشکل سے آدھا کلو چینی 85 روپے کلو کے حساب سے مل رہی ہے جب کہ عام اسٹوروں پر چینی 110 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 65 روپے کلو سستی چینی خریدنے کے لیے رمضان بازاروں میں قطاریں بدستور لگی ہوئی ہیں جہاں خریدار کی انگلی پر نشان لگا کر چینی فروخت کی جارہی ہے۔

Back to top button