بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

دورہ زمبابوے، پاکستانی ٹیم نے ٹریننگ شروع کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ زمبابوے کے لیے ہرارے میں ٹریننگ کا آغاز کردیا، زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کے لیے قومی اسکواڈ نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکل بدھ سے شروع ہو گی، قومی اسکواڈ نے اس کی تیاریوں کا بھرپور انداز میں آغاز کر دیا ہے۔

کھلاڑیوں نے ہرارے میں فزیکل ٹریننگ کے ساتھ بیٹنگ اور بولنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کی۔

سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔

دونوں ٹیمیں اس سیریز کے بعد دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز بھی ہوگی۔

مزید پڑھیے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد افغانستان کا سفر تمام
Back to top button