بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

برکس اپنے شراکت داروں کی ترقی کو فروغ دیتا ہے، زمبابوین وزیر

 زمبابوے کے ایک سینئر عہدیدار نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ برکس ترقی پذیر ممالک کے لیے پرکشش بن گیا ہے اور عالمی تجارتی طریقوں میں انصاف اور شفافیت کی بنیاد پر ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔اطلاعات، تشہیر اور نشریاتی خدمات کی وزیر مونیکا متسوانگوا نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے جو موجودہ بین الاقوامی میکانزم اور تنظیموں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ناہموار تعلقات سے براہ راست منسلک ہیں کیونکہ کچھ ممالک نے اپنے فائدے کے لئے مالی اور فوجی طور پر بین الاقوامی نظام پر غلبہ حاصل کیا ہے۔

متسوانگوا نے کہا کہ افریقہ کئی دہائیوں سے بیرونی سیاسی مداخلت کا سامنا کر رہا ہے جبکہ اس وقت مغربی افریقی خطے میں علاقائی عدم استحکام کے خطرات کی جانب اشارے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید نو آبادیات ایک حقیقی خطرہ ہے کیونکہ یہ سرمایہ کاری کو روکتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ غیر قانونی مالی بہاؤ کے ذریعے وسائل کو سپر پاورز تک پہنچایا جائے جس سے ترقی پذیر ممالک کے لئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پیدا ہوتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سب صحارا افریقہ کے زیادہ تر ممالک مغربی غلبے والے عالمی قرض دہندگان کے پروگرامز کے کمزور اثرات سے واقف ہیں اور وہ ان بین الاقوامی اداروں سے تب تک قرض حاصل نہیں کرسکتے جب تک کہ ان پر حصار پر مبنی شرائط عائد نہ کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقی پذیر دنیا پہلے ہی برکس کے ذریعے سخت شرائط کے بغیر متبادل ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی فنانسنگ دیکھنا شروع کر چکی ہے۔

مزید پڑھیے  افغانستان میں طالبان حکومت کے 100 دن مکمل
Back to top button