بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

محمد رضوان وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں منتخب

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کیلئے ایک اور اعزاز، محمد رضوان اس سال وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں منتخب ہوئے ہیں۔

پاکستانی کرکٹر کو گزشتہ برس انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کرکٹرز آف دی ایئر کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ میں شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں منتخب ہونیوالے اٹھارہویں پاکستانی ہیں۔

وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ہر سال گزشتہ انگلش سیزن میں نمایاں پرفارمنس پر دیا جاتا ہے۔

Back to top button