بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع

حکومت کی جانب سے 16 اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے، اوگرا نے پیٹرول 2 روپے فی لیٹر تک سستا کرنے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن حکام کو ارسال کی گئی ہے۔

سمری کے مطابق پیٹرول 2 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

اوگرا نے اپنی سمری میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج شام تک کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 31 مارچ کو بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

Back to top button