بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

ملک بھر میں کورونا کے مزید 5300کیسز،98افراد جاں بحق

ملک میں کورونا سے مزید 98 افراد انتقال کرگئے اور 5300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49816 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5329 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 98 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.6 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15124 ہوگئی اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 5517 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 66994 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2610 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 623399 ہوگئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 267612 ہوگئی ہے جب کہ 4520 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 240584 ہے اور 6793 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19999 اور ہلاکتیں 212 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 94880 اور 2519 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 13873 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 386 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5070 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 63499 ہے اور اب تک 591 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button