بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کورونا وائرس کا شکار، قرنطینہ میں چلے گئے

لاہور(صباح نیوز)

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، سلیف آئسولیشن اختیار کر لی۔

ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا۔

ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کا کہنا ہے کہ ان کا نجی لیب سے کورونا ٹیسٹ  نگیٹو آیا ہے جبکہ سرکاری لیب سے ٹیسٹ پازیٹو ہے۔

انہوں نے کہا کہ طبیعت بہت بہتر ہے، کورونا وائرس کی بظاہر کوئی علامت نہیں، چند روز بعد دوبارہ ٹیسٹ کروایں گے۔

ڈپٹی اسپیکر نے بتایا کہ انہوں نے سیلف آئسو لیشن اختیار کر لی۔

Leave a Reply

Back to top button