بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ 84 ہزار سے زائد اموات، 26 لاکھ 37 ہزار 911 متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ 84 ہزار   سے زائد اموات، 26 لاکھ 37 ہزار 911 متاثر
امریکا میں  ہلاکتوں کی تعداد 47 ہزار 659 ہو گئی جبکہ  8 لاکھ 48 ہزار 717 افراد کورونا کا شکار ہو چکے
اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد25000  ، اسپین میں  21 ہزار717  جبکہ فرانس میں 21ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے
برطانیہ میں کورونا سے 18100افراد ہلاک ہو گئے،بھارت میں ہلاکتیں 681 ہو گئیں جبکہ21 ہزار تین سو سترہ افراد کورونا سے متاثر
#/H
آئٹم نمبر…27
نیویارک،روم ،لندن ، پیرس (صباح نیوز)

دنیا بھر میں کورونا کا پھیلاجاری ہے، مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 84 ہزار 235 ہو گئی، 26 لاکھ 37ہزار 911 افراد متاثر ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا خطرناک وائرس کورونا کی لپیٹ میں ہے، امریکا میں کورونا سے مزید 2341افراد لقمہ اجل بن گئے، ہلاکتوں کی تعداد 47 ہزار 659 ہو گئی۔ 8 لاکھ 48 ہزار 717 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ ریاست اوہائیو کی ایک جیل میں 78 فیصد قیدیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیویارک کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے جہاں دو پالتو بلیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

امریکا کے بعد اٹلی میں سب سے زیادہ 25 ہزار ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ اسپین میں  21 ہزار717 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ سپین میں ہنگامی حالت کے نفاذ کو مزید دو ہفتے تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

فرانس میں بھی صورتحال تشویشناک ہو گئی جہاں کورونا سے 21 ہزار تین سو چالیس افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے 18100افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارت میں ہلاکتیں 681 ہو گئیں جبکہ21 ہزار تین سو سترہ افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ سعودی عرب میں جاں بحق افراد کی تعداد 114 ہے۔ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی آئی ہے اور گذشتہ روز صرف آٹھ نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے چار بیرون ملک سے منتقلی کئے گئے ۔تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کا سب سے کم عمر مریض، ایک ماہ کا بچہ صحتیاب ہو گیا۔

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس سے ہونے والی دو نئی ہلاکتوں کے بعد ملک میں اموات کی کل تعداد 16 ہو گئی ہے۔

جرمنی نے اپنی 16 ریاستوں میں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا۔

Leave a Reply

Back to top button