بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈی پی او خوشاب کی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان خوشاب پولیس کے مطابق ضلع خوشاب میں 05ستمبر سے جاری مہم کے دوران بجلی چوری کے 41 مقدمات درج کئے جاچکے ہیںجبکہ رواں سال میں بجلی چوری کے کل 129 مقدمات درج ہوءے ہیں۔ توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب نے بجلی چوری کے مقدمات کو جلد یکسو کر کے چالان داخل عدالت کروانے کا حکم دے دیاہے۔

مزید پڑھیے  سابق ایم پی اے ملک غلام محمد خان ٹوانہ کی وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی خوشاب ملک محمد وارث جسرا سے ملاقات
Back to top button