بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

عبداللہ کلینک چکوال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

عبداللہ کلینک پر معروف انسان دوست شخصیت ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کے 143ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔فری میڈیکل کیمپ میں 376مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں فری ادویات بھی دی گئیں۔ کیمپ کا افتتاح نائب صدر پی ایم اے ضلع چکوال اور معروف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر احتشام نصیر نے فیتا کاٹ کر کیا۔ ڈاکٹر احتشام نصیر جب میڈیکل کیمپ میں شرکت کے لیے عبداللہ کلینک پہنچے تو ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی سربراہی میں ڈاکٹر عبداللہ بن منیر،ڈاکٹر عائشہ بتول اور ڈاکٹر انیلہ طارق نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور نسخے تجویز کیے۔ 63مریضوں کے شوگر ٹیسٹ، 17مریضوں کے کولیسٹرول ٹیسٹ اور37مریضوں کے یورک ایسڈ ٹیسٹ فری کیے گئے۔ فری ادویات کی تقسیم کا فریضہ انچارج عبداللہ فارمیسی شیخ انوار الحسن نے سرانجام دیا۔کلینک لیبارٹری میں بلڈ ٹیسٹ لیب ٹیکنشن ملک علی نے کیے۔جبکہ نرسنگ اسسٹنٹ کے فرائض مس عظمیٰ امین نے سرانجام دیئے۔ارتضیٰ اور طارق نیازی نے خصوصی معاونت کی۔

الخدمت فاﺅنڈیشن کے سابق صدر حق نواز سلطان نے کیمپ کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا۔ حق نواز سلطان نے دکھی انسانیت کی خدمت جذبہ کے تحت کرنے پر ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ اوران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ موجودہ پرفتن دور میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے فری کیمپ کا انعقاد بلاشبہ ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کا قابل تحسین کارنامہ اور صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت اور انسانیت کی معراج ہے۔

مزید پڑھیے  تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نور پور تھل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سرجن ڈاکٹر ملک امیر عمر فریضہ حج کی ادئیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Back to top button