بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

بھائی پھیرو اور گردونواح میں تیز آندھی، تیز بارش اور طوفان سے گندم سمیت دیگر کھڑی فصلیں تباہ

بھائی پھیرو اور گردونواح میں تیز آندھی ،تیز بارش اور طوفان سے گندم سمیت دیگر کھڑی فصلیں تباہ۔ گندم کی پیداوار شدید متاثر۔ علاقے کو آفت زدہ قرار دیکر کسانوں کی مالی مدد کرنے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بھائی پھیرو  واور گردونواح میں تیز آندھی، تیز بارش اور طوفان سے گندم سمیت دیگر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ تیز ہوا اور آندھی سے گندم کی فصل زمین بوس ہو گئیں اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑے گندم کے لہلہاتے کھیت زمین کے ساتھ چپک گئے۔ دیگر کھڑی فصلیں بھی گر جانے سے کاشتکاروں کروڑوں کا نقصان ہو گیا۔۔ متاثرہ کسانوں زین العابدین، رفاقت علی چوہدری اور کسان بورڈ ضلع قصور کے صدر رانا خالد مسعود خاں اور سیکرٹری چوہدری ممتازاور دیگرنے  کہا کہ آئندہ گندم کی فصل کی پیداوار شدید متا ثر ہو گی اور حکومت کا ٹارگٹ پورا نہیں ہو گا۔ کسانوں نے کہا کہ پہلے ہی حکومت نے گندم کی قیمت اٹھارہ سو روپے فی من مقرر کرکے کسانوں کا معاشی قتل کیا ہے اب طوفان کے بعد گندم کا شدید بحران جنم لے گا اور اگر حکومت نے کسانوں کی مدد نہ کی اور گندم کی قیمت دو ہزار روپے فی من مقرر نہ کی تو زراعت تباہ ہو جائے گی اور ملک میں قحط سالی کا راج ہوگا کسانوں نے مطابہ کیا کہ علاقے کو آفت زدہ قرار دیکر کسانوں کی مالی مدد کی جائے وگرنہ ہم کسان بورڈ کے انتیس مارچ کے احتجاجی مارچ میں شریک ہونگے۔

مزید پڑھیے  صوبائی محتسب آفس خوشاب میں وفاقی محکموں کیخلاف شکایات پر موقع ہی ریلیف
Back to top button