بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پرسوار ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

چھانگامانگا روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پرسوار ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق چھانگا مانگا روڈ پر حادثے کے شکار افراد 6 سالہ بچی اقصیٰ کے انتقال کی خبر سن کر موٹر سائیکل پر لاہور سے اوکاڑ ہ جارہے تھے کہ جمبر کے قریب ان کی موٹرسائیکل سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکراگئی۔ 

حادثے میں منیر، اس کی بیوی منزہ ، بیٹا 7 سالہ فیضان اور  4 سالہ احمد جاں بحق ہوگئے جب کہ 25سالہ ماریہ اورایک سالہ زینب زخمی ہوگئی۔

ریسکیو کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق حجرہ شاہ مقیم سے تھا اور وہ لوگ محنت مزدوری کیلئے لاہور میں مقیم تھے۔

مزید پڑھیے  کراچی پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار
Back to top button