بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کراچی پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار

 کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔کراچی میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی جہاں سعید آباد ٹاؤن، نوری قبرستان اور گلشن اقبال سے ڈکیتی، چوری، سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہر یار عرف شیرا، ذیشان عرف نری، جاوید عرف گورکن، شہر یار عرف شرتا اور فرحان شامل ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے سعید آباد، شیر شاہ، بنا رس، گلشن اقبال اور سہراب گوٹھ میں ڈکیتی، چوری اور موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ 

مزید پڑھیے  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر قتل
Back to top button