بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے داؤدی بوہرہ کاروباری برادری کو صوبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دیتے ہوئے خصوصی اقتصادی زونز میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا ہے۔

کراچی میں داؤدی بوہرہ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا اور بالخصوص دھابیجی، خیرپور اور بن قاسم کے خصوصی اقتصادی زونز میں دستیاب مواقع کی نشاندہی کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دھابیجی اپنی اسٹریٹجک جغرافیائی اہمیت اور پورٹ قاسم سے بہترین رابطے کے باعث ایک بڑے صنعتی اور اقتصادی مرکز کے طور پر ابھرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے داؤدی بوہرہ کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ صوبے میں سرمایہ کاری کو وسعت دے اور صنعتی و معاشی ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button