بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

بلڈ شوگر کنٹرول کرنے کے لیے دن میں کئی بار مختصر چہل قدمی مفید قرار

ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے کے لیے روزانہ ایک بار طویل چہل قدمی کرنے کے بجائے دن میں کئی مرتبہ چند منٹ پیدل چلنا زیادہ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

جرنل اوبیسٹی میں شائع تحقیق میں 30 زائد وزن یا موٹاپے کے شکار افراد کو چھ ہفتوں تک ہفتے میں پانچ دن 45 منٹ چہل قدمی کروائی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ دن بھر میں وقفے وقفے سے چہل قدمی کرنے والوں کے بلڈ شوگر کی سطح زیادہ دیر تک مستحکم رہی اور اس میں اتار چڑھاؤ بھی کم ہوا۔

محققین کے مطابق کھانے کے بعد 2 سے 5 منٹ چہل قدمی کرنا بھی بلڈ شوگر کم رکھنے میں مددگار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلسل بیٹھنے کے بجائے وقفے وقفے سے چلنے پھرنے سے پٹھے گلوکوز استعمال کرتے ہیں، جس سے خون میں شوگر کی سطح کو قابو میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button