بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح مختلف شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جس کے مطابق اسلام آباد میں 8، لاہور میں 14، کراچی میں 20 اور پشاور میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔

مظفرآباد، کوئٹہ، گلگت اور مری میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے موسم کی صورتحال کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولا میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔

ان علاقوں میں آج صبح سری نگر، بارہمولا اور پلوامہ میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ، اننت ناگ اور شوپیاں میں ایک ڈگری، جموں میں 13 ڈگری جبکہ لیہہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button