بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

بینک پیداواری شعبوں کی مالی معاونت میں اہم کردار ادا کریں، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قابلِ عمل سرمایہ کاری منصوبوں کی معاونت اور طویل مدتی سرمائے کے متقاضی شعبوں میں نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے لیے مناسب مالیاتی ڈھانچے تشکیل دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس کی قیادت بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ناصر سلیم کر رہے تھے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پیداواری شعبوں کی جانب مالی وسائل کی فراہمی اور مالیاتی شمولیت کے دائرہ کار کو وسیع کرنے میں بینکوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینک کاروباری اداروں اور عام افراد کو مختلف مالیاتی خدمات تک رسائی فراہم کرکے معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ملاقات کے دوران بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس کی مزید ترقی کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button