
قومی
میجر عمر ناصر اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا
میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ آج راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔
دونوں اہلکار ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔
نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات و نشریات، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہداء کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری، لگن اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ باعثِ فخر رہے گی۔
شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔















