بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور کی مختلف جامعات کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشستوں میں شرکت کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔

نشستوں کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف امور پر سوالات کیے جن کے ترجمان پاک فوج نے مدلل اور جامع جوابات دیے۔

اس موقع پر قومی و بین الاقوامی معاملات، افغانستان سمیت خطے کی جیوپولیٹیکل صورتِ حال اور امن کے قیام میں پاک فوج کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے جامعات کے دوروں اور براہِ راست مکالمے کے اقدام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر طلبہ نے معرکہ حق میں افواج پاکستان کی تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کیا اور پاک افواج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button