بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

حکومت کا صارفین کو مناسب قیمتوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم

ایل پی جی کی شفاف نیلامی کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس سیکریٹری پیٹرولیم کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ایل پی جی کی دستیابی اور غیر منصفانہ قیمتوں سے متعلق عوامی تحفظات دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیلامی کا نیا نظام ایل پی جی کی منصفانہ تقسیم، سپلائی چین کے استحکام اور توانائی کے تحفظ میں معاون ہوگا۔

مقامی ایل پی جی پیدا کرنے والے ادارے اپنی پیداوار کا 10 فیصد سرکاری مارکیٹنگ کمپنیوں کو دور دراز علاقوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مختص کریں گے۔ بقیہ 90 فیصد مقامی ایل پی جی میڈیا کی موجودگی میں شفاف نیلامی کے ذریعے فروخت کی جائے گی۔

کمیٹی نے بتایا کہ نیلامی میں ہر کمپنی کو یومیہ زیادہ سے زیادہ 20 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔

ایل پی جی کی یومیہ پیداوار کی نگرانی کی جائے گی اور اعداد و شمار وزیراعظم کو پیش کئے جائیں گے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ تمام اہل کمپنیوں کو نیلامی میں مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد صارفین کو مناسب قیمتوں پر ایل پی جی کی بہتر فراہمی یقینی بنانا ہے۔

وفاقی کابینہ نے رواں ماہ کی 4 تاریخ کو ایل پی جی کی نیلامی کے فریم ورک کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button