بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کا سمندری سلامتی کے لیے مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال پر زور

پاکستان نے سمندری سلامتی کو مضبوط بنانے، جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کی روک تھام اور عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذمہ دارانہ اور منصفانہ استعمال پر زور دیا ہے۔

یہ مؤقف اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی کھلے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پیش کیا۔ مباحثے کا موضوع ’’ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور سمندری سلامتی: امن و سلامتی پر اثرات‘‘ تھا۔

عثمان جدون نے زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجیز کو انسانی ہمدردی کے مقاصد کے لیے بھی باآسانی دستیاب بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ان ٹیکنالوجیز کے ذریعے بحری قزاقی کے خطرات سے دوچار سمندری عملے کو امداد فراہم کرنے سمیت دیگر انسانی فلاحی سرگرمیوں میں بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button