
تجارت
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا، پٹرول کی قیمت برقرار
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے آئندہ تین روز کے لیے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 91 پیسے اضافے کے بعد 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔















