
تجارت
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، ڈیزل اور پٹرول سستا
حکومت نے یکم اکتوبر 2026 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔















