
اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسی ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہو گئے ہیں۔
دورے کے دوران نائب وزیر اعظم جموں و کشمیر کے بارے میں او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو اجاگر کریں گے۔
نائب وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے کئی وزارتی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے، جن میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا سالانہ رابطہ اجلاس اور او آئی سی رابطہ گروپ کے دیگر اجلاس شامل ہیں۔
اسحاق ڈار فلسطین کے مسئلے پر کئی اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے، جن میں آٹھ عرب اسلامی ممالک کے گروپ کا اجلاس بھی شامل ہے۔
وہ کئی ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے اور وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کی دو طرفہ ملاقاتوں اور دیگر تقریبات اور اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے۔















