
تجارت
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی
حکومت نے آئندہ تین روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظرثانی کر دی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 04 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔















