بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لاہور میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس

آج لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کی، جبکہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) کے وفد کی قیادت کی۔

اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں جانب سے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دونوں جماعتوں نے اتحادی حکومت کے استحکام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد عارضی نہیں بلکہ ایک دیرپا شراکت داری ہے جس کا مقصد سیاسی اور قومی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button