
تجارت
سندھ کے وزیراعلیٰ کی ہسپانوی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہسپانوی سرمایہ کاروں کو صوبے کے مختلف شعبوں میں موجود وسیع سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے یہ دعوت کراچی میں اسپین کے سفیر کارلوس آراگون گل ڈی لا سرنا سے ملاقات کے دوران دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں زراعت، آبی انتظام، تجارت، کھیل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا۔
اسپین کے سفیر نے سندھ میں پانی کی صفائی اور آبی انتظام کے شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری میں اپنے ملک کی دلچسپی کا اظہار کیا۔
اسپین کے سفیر نے پاکستان اور اسپین کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔















