
تجارت
وزیرِ اعظم کی وزیرِ پیٹرولیم کو ایندھن کی قیمتوں میں عوامی ریلیف کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کو ایندھن کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے آج اسلام آباد میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، جس کے دوران ایندھن کی قیمتوں سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
وزیرِ اعظم نے وزیرِ پیٹرولیم کو فوری طور پر کراچی پہنچنے اور آئل ریفائنریز سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مقامی طور پر تیار کردہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ عوام کو ممکنہ حد تک فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔















