
قومی
ڈپٹی وزیراعظم کا آئندہ سفارتی سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائزہ
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کی آئندہ سفارتی سرگرمیوں اور اعلیٰ سطحی دوروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں بالخصوص ناروے کے وزیر خارجہ کے کل اسلام آباد کے دورے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران پاکستان کی دوطرفہ سفارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی وزیراعظم نے آئندہ سفارتی سرگرمیوں سے بامقصد اور ٹھوس نتائج کے حصول کے لیے مؤثر رابطہ کاری اور جامع تیاریوں کی اہمیت پر زور دیا۔
اجلاس میں سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ اور وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔















