بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

وہ آج کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ مشترکہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی، بہتر انٹیلی جنس صلاحیتوں اور مربوط آپریشنل حکمت عملی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مکمل اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دہشت گرد عناصر کے خلاف ہر محاذ پر مؤثر کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست دہشت گردی کے خلاف اپنی مہم کسی بھی دباؤ میں آ کر نہیں روکے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں ہر قیمت پر ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی اور دہشت گردوں کے لیے کسی قسم کی گنجائش نہیں ہوگی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے مسلسل تعاون سے بلوچستان بھر میں امن کے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات اور امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے حکومت کی آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button