بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان نے بندرگاہوں، لاجسٹکس اور بحری شعبے میں چینی سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی بندرگاہوں، لاجسٹکس اور بحری شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے یہ بات آج بیجنگ میں ریجنل ٹرانزٹ ٹریڈ ہب انیشی ایٹو سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT)، پورٹ قاسم اتھارٹی (PQA)، گوادر پورٹ اتھارٹی (GPA) اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) سمیت ملک کے بحری ادارے اصلاحاتی اقدامات پر عمل پیرا ہیں تاکہ پاکستان کو ایک جدید بحری، لاجسٹکس اور صنعتی مرکز میں تبدیل کیا جا سکے، جو خطے کی منڈیوں کو مؤثر انداز میں خدمات فراہم کرے۔

محمد جنید انور چوہدری نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے دونوں ممالک کو مزید قریبی تعاون کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ایک زیادہ مربوط، مضبوط اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button