بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسحاق ڈار کا بلوچستان کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ان کی جماعت کے پارلیمانی ارکان سے ملاقات کے دوران کہی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آئین پاکستان کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بلوچستان کے عوام کی جائز معاشی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی بہتری اور فلاح کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بلوچستان میں سرگرم شدت پسند عناصر کو صوبے کے عوام کی حمایت یا تائید حاصل نہیں ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ بھی شریک تھے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button