
قومی
نوجوانوں کی تربیت کے لیے 15 ارب روپے مختص، یوتھ بزنس و زرعی قرض پروگرام سے 12 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے: رانا مشہود
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں سال نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں کو مختلف ممالک میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
رانا مشہود احمد خان نے بتایا کہ حکومت نے رواں سال وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون پروگرام کے لیے 265 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے ذریعے رواں سال تقریباً 12 لاکھ نئے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے ملک بھر کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون پروگرام سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنے کاروبار اور زرعی منصوبوں کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
اشتہار















