بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

محبوس عبدالصمد انقلابی کا مولانا سید سلمان حسینی ندوی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے محبوس سربراہ عبدالصمد انقلابی نے ممتاز اسلامی عالم، مبلغ، مصنف اور نامور خطیب مولانا سید سلمان حسینی ندوی کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مولانا ندوی کی علمی، فکری، ادبی اور دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے محبوس عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ اگرچہ ان کے بعض نظریات اور آزادانہ آراء پر کئی جید علماء نے اختلاف کیا، تاہم، وہ ان کی ذاتی آراء تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مولانا سلمان حسینی ندوی کا علمی مقام ہرگز کم نہیں ہوتا، کیونکہ وہ برصغیر کے ایک نہایت ممتاز علمی و دینی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے۔

محبوس سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ مولانا سلمان حسینی ندوی حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندویؒ (علی میاں ؒ) کے عظیم علمی و دینی سلسلے سے وابستہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علمی اختلافات اپنی جگہ، لیکن ان کا انتقال عالمِ اسلام کیلئے ایک بڑا نقصان اور انتہائی افسوس ناک سانحہ ہے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button