
عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کی مختلف جیلوں میں قید کشمیریوں کی حالتِ زار کا نوٹس لیں: عبدالمجید لون

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں و کشمیر کے نمائندے عبدالمجید لون نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی قیدیوں اور حریت رہنماؤں (بشمول کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور پارٹی کے سربراہ عبدالصمد انقلابی) کی حالتِ زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بھارت کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کو درپیش طبی سہولیات کے فقدان، ناقص خوراک اور غیر انسانی حالات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حریت رہنما عبدالمجید لون نے قید میں بند کشمیری سیاسی رہنماؤں کو ضروری طبی امداد سے محروم رکھا جا رہا ہے جس سے ان کی صحت تیزی سے بگڑ رہی ہے۔
حریت رہنما عبدالمجید لون نے نےاقوام متحدہ اور ریڈ کراس (ICRC) سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جیلوں کا دورہ کر کے قیدیوں کی حالتِ زار کا جائزہ لیں۔ کہا کہ حریت رہنماؤں کو عام وارڈز کی بجائے تنگ اور الگ تھلگ سیلز میں سزا کے طور پر رکھا جا رہا ہے۔ سینکڑوں کشمیری قیدیوں کو مقبوضہ وادی سے دور بھارت کی مختلف ریاستوں (جیسے تہاڑ، آگرہ اور اتر پردیش) کی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے، جس سے خاندانوں کو ان سے ملنے میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔
حریت رہنما عبدالمجید لون نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان قیدیوں کی حالتِ زار کا نوٹس لیں اور ان کی فوری رہائی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔













