
کشمیری روازنہ کربلا جیسے حالات کا سامنا کرتے ہیں، عبدالصمد انقلابی
آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ کمشیری گزشتہ سات دہائیوں سے آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں اور تقریباً ہر روز انہیں کربلا جیسے حالات کا سامنا ہوتا ہے۔
سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے پلوامہ جیل میں ایک بیان میں کہا کہ اب تک ساڑھے چھ لاکھ کشمیری قتل، کھربوں مالیت کا ساز و سامان تباہ اور لاکھوں افراد زخمی ہوئے لیکن بھارت کا ظلم ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔
سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی کہا کہ کشمیر کے حالات کربلا جیسے بن چکے ہیں جہاں معصوم انسانوں کا قتلِ عام، گرفتاریاں اور بنیادی حقوق کی پامالی روز کا معمول بن چکی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ عاشورہ کے جلوسوں پر لگائی جانے والی پابندیوں اور عزاداروں پر پولیس کی طاقت کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور بھر پور مذمت کرتےہیں۔
سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور کربلا کے شہدا جملہ سمیت شہدائے جموں کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا، حریت رہنما کا کہنا تھا کہ کربلا کی جنگ صرف دو قوتوں نہیں بلکہ دو نظریات کے درمیان تھی۔
سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے ایمانداری اور بہادری سے ان قوتوں کا مقابلہ کیا جو خلافت کو ملوکیت میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں تھے۔ان کا کہنا کہ یہ واقعہ اسلام کے ٹھوس اور غیر مترلزل نظریے کو ظاہر کرتا ہے کہ ناانصافی ، ظلم اور من مانیاں اگر مسلمان بھی کریں تو ناقابلِ قبول ہیں۔
سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی الحاقِ پاکستان کے زبردست حامی اور تمام تر پابندیوں کے باوجود اپنے موقف پر چٹان کی طرح ڈٹے رہے۔
شعبہ نشرواشاعت اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر












